جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تعارف
1920ء میں علی
گڑھ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد رکھی گئی۔ اس کے بانیین میں مولانا محمود حسن
دیوبندی، محمد علی جوہر، حکیم اجمل خان، ڈاکٹر مختار احمد انصاری، عبد المجید
خواجہ اور ذاکر حسین ہیں۔ ان حضرات کا خواب ایک ایسے تعلیمی ادارہ کا قیام تھا
جہاں اکثریت کے جذبے کا احترام کیا جائے اور اخلاق عالیہ کا مظاہرہ کیا جائے۔
1925ء میں جامعہ کو علی گڑھ سے کرول باغ، نئی دہلی منتقل کیا گیا۔ 1 مارچ 1935ء کو
اوکھلا میں جامعہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اوکھلا اس زمانہ میں جنوبی دہلی کا ایک غیر رہائشی علاقہ تھا۔ نئے حرم جامعہ میں کتب خانہ، جامعہ پریس اور
مکتبہ کے علاوہ تمام شعبے منتقل کردیے گئے تھے۔ اسے ایک قومی یونیورسٹی کے طور پر
تسلیم کیا گیا جہاں اعلیٰ، جدید اور ترقی پسند تعلیم کا انتظام کیا جائے اور ملک
بھر کے تمام مذاہب کے لوگ بالخصوص مسلمان تعلیم حاصل کرسکیں۔ جامعہ کو گاندھی اور
ٹیگور کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ دونوں بزرگوں کا ماننا تھا کہ جامعہ ہزاروں
طالبان علوم جدیدہ کی تشنگی مٹانےکا سامان فراہم کرے گی۔ 1988ء میں جامعہ کو
بھارتی پارلیمان کے جامعہ ملیہ اسلامیہ ایکٹ، (59/1988) کے تحت مرکزی یونیورسٹی کا
درجہ ملا۔
جامعہ عارفیہ سے جامعہ ملیہ کی جانب
اس عظیم مرکزی
جامعہ سے جامعہ عارفیہ کا معادلہ 2014 میں واقع ہوا۔ اس معادلہ میں جامعہ ملیہ
اسلامیہ نے جامعہ عارفیہ کے عالمیت کی سند کو سینیر سیکنڈری (Senior Secondary) کے مساوی قبول کیا اور فیکلٹی آف ہیومینٹیزاینڈ لینگویجیز (Faculty of Humanities) اور فیکلٹی آف سوشل
سائنس (Faculty of Social Science) کے تمام کورسز میں داخلہ لینے کی اجازت دی۔ خدا
کے فضل و کرم سے جامعہ عارفیہ سے فارغ شدہ کئی طلبہ اس وقت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے
مختلف شعبوں میں زیر تعلیم ہیں۔
فیکلٹی آف ہیومینٹیزانڈ لینگویز (Faculty of Humanities & Languages)
اس فیکلٹی کے تحت کورسز ذیل میں درج ہیں:
• بی
اے آنرس عربی(B.A. (H) Arabic)
• بی
اے آنرس انگلش(B.A. (H) English)
• بی
اے آنرس ہندی (B.A. (H) Hindi)
• بی
اے آنرس ہسٹری(B.A. (H) History)
• بی
اے آنرس اسلامک اسٹڈیز(B.A. (H) Islamic Studies)
• بی
اے آنرس فارسی(B.A. (H) Persian)
• بی
اے آنرس اردو(B.A. (H) Urdu)
• بی
اے آنرس سنسکرت(B.A. (H) Sanskrit)
ان تمام کورسز
میں داخلہ کے لئے سینیر سیکنڈری (Senior Secondary) ، مساوی بورڈ یا جامعہ عارفیہ کی
عالمیت کی مارکشیٹ، جس میں مجموعی طور پر 50% نمبرات رقم ہوں
، مقبول ہے۔ ان میں سے کسی بھی زبان یا فن
کی دینی و دنیاوی اعتبار سے اپنی اہمیت ہےلھٰذا پوری آزادی کے ساتھ آپ کسی بھی
فن کی خدمت کر کے مقصد اصلی کو حاصل کر سکتے ہیں۔
فیکلٹی آف سوشل سائنس (Faculty of Social Science)
اس فیکلٹی کے تحت کورسز ذیل میں درج ہیں:
• بی
اے جینرل (B.A General)
• بی کام (B.Com)
• بی
اے ایکانومکس آنرس(B.A (H) Economics)
• بی
اے سوشیولوجی آنرس (B.A (H) Sociology)
• بی
اے پولیٹکل سائنس (B.A Political Science)
• بی
اے سائکولوجی (B.A Psychology)
ان تمام کورسز
میں داخلہ کے لئے سینیر سیکنڈری (Senior Secondary) ، مساوی اسٹیٹ بورڈ یا جامعہ عارفیہ کی
عالمیت کی مارکشیٹ، جس میں مجموعی طور پر 50% نمبرات رقم ہوں اور مطلوبہ
کورس کے مضمون (Subject) میں 45% نمبرات
رقم ہوں، مقبول ہے۔ ان میں سے کسی بھی زبان یا فن کی دینی و دنیاوی
اعتبار سے اپنی اہمیت ہےلھٰذا پوری آزادی کے ساتھ آپ کسی بھی فن کی خدمت کر کے
مقصد اصلی کو حاصل کر سکتے ہیں۔
داخلہ کا عمل
تمام
کورسز میں داخلہ ٹیسٹ کے ذریعہ داخلہ لیا جاتا ہے۔ طالب علم کو داخلہ ٹیسٹ میں
کامیاب ہونا لازم ہے۔ داخلہ ٹیسٹ میں آنے
والے مواد ہر کورس کے لئے الگ الگ ہو نگے۔ مواد کی فہرست ویب سائٹ پر مل جائے گی
اور کتابوں کے لئے اس کتب خانہ کا رخ کر
سکتے ہیں جہاں ایسے داخلہ ٹیسٹ کی کتابیں ملتی ہوں۔
رہائش
ان کورسز کی
فیس مختلف ہیں جن کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروسپیکٹس کے جانب رجوع کیا جا
سکتا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے طلبہ کے قیام و طعام کا بھی خیال
ہوٹل و میس (Hostel & Mess) کے ذریعہ رکھتا
ہے۔ ہوسٹل کے لئے داخلہ کے بعد الگ
سے درخواست اور انٹرویو دینا ہوتا ہے ، چونکہ اس وقت طلبہ کی
تعداد موجودہ ہوسٹل کے انتظام سے زیادہ ہے، اس لیے ہوسٹل ملنے میں دشواری ہوتی ہے؛
اس لیے کافی طلبہ جامعہ کے باہر اپنا انتظام کر کے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
مزید
یہ وہ بنیادی
باتیں ہیں جو ہمیں جامعہ عارفیہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے جانب رخ کرنے میں معاون
ہونگی۔ یقیناً اس سفر میں اور بھی کئی منازل کو طے کرنا ہوگا جن کا ذکر اس میں
نہیں ہے۔ لھٰذا کسی بھی قسم کے شبھات و کشمکش کے ازالہ کے لئے آپ ہمارا بلاگ وزٹ کر
سکتے ہیں، ہمیں ای میل کر سکتے ہیں یا براہ راست ہمارے موبائل نمبر پر ہم سے رابطہ
کر سکتے ہیں۔
Jamia Millia Islamia University Prospectus 2019-2020 .PDF
It's information is very helpful
جواب دیںحذف کریںThanks a lot.
حذف کریں