سر سید احمد خان نے 1875ء میں
”محمڈن اینگلو اورینٹل کالج“ کی بنیاد
ڈالی تھی جسے 1920ء میں یونیورسٹی کا درجہ ملا اور آج اسے علی گڑھ مسلم
یونیورسٹی کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے- انہوں نے کہا:
میں ہندوستانیوں کے اندر ایسی تعلیم چاہتا ہوں کہ اس کے ذریعہ ان کو
اپنے حقوق حاصل کرنے کی قدرت ہو جائے، اگر سرکار نے ہمارے کچھ حقوق اب تک نہیں دیے
ہیں جن کی ہم کو شکایت ہو تو بھی ہائی ایجوکیشن وہ چیز ہے کہ خواہ مخواہ طوعاً و
کرہاً ہم کو دلا دے گی۔
خدا کے فضل سے جامعہ عارفیہ
سید سراواں کا معادلہ اس عظیم یونیورسٹی سے چند سال قبل ہوا۔ اس معادلہ نے مدرسہ
ھٰذا کے طلبہ کے لئے کئی راستے ہموار کیے ہیں۔ دینی تعلیم کی تکمیل کے بعد جامعہ
عارفیہ کے طلبہ اب یونیورسٹیوں کا رخ کر رہے ہیں۔ معادلے کے بعد سے اب تک تقریباً
درجن بھر طلبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے
گریجویٹ ہو چکے ہیں اور کئی طلبہ ابھی بھی اس میں زیر تعلیم ہیں۔
مستقبل میں اس یونیورسٹی کی جانب رخ کرنے والے طلبہ کی رہنمائی کے لئے
یہ تحریر شائع کی جا رہی ہے۔ لھٰذا اس یونیورسٹی
میں موجود کورس، شعبہ اور داخلہ کی
ضروری معلومات ذیل میں درج ہیں۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے جامعہ عارفیہ کی عالمیت کی سند کو سینیر
سیکنڈری (12th ) کے
مساوی قبول کیا ہے، جس کے تحت فیکلٹی آف آرٹ (Faculty of Art) اور فیکلٹی آف سوشل سائنس (Faculty
of Social Science) کے تمام کورسز میں داخلہ لیا جا سکتا ہے۔
فیکلٹی آف آرٹس (Faculty of Arts) کے تحت
عربی (Arabic)، انگلش (English)، ہندی (Hindi)، فارسی (Persian)، فلسفہ (Philosophy)، قرآنک اسٹڈیذ (Quranic Studies)، سنسکرت (Sanskrit)، اردو (Urdu) اور
لسانیات (Linguistics) جیسے کورسز میں بی اے آنرس (B.A Hons) کر سکتے ہیں۔
جامعہ عارفیہ کی عالمیت کی
سند (کم ازکم 50% نمبر کے ساتھ) کی بنیاد پر مذکورہ بالا تمام کورسزمیں داخلہ لیا جاتا ہے۔
فیکلٹی آف سوشل سائنس (Faculty of Social Science) کے تحت
معاشیات (Economy) ، تعلیم (Education)، جغرافیہ
(Geography)، تاریخ (History) ، اسلامیات (Islamic Studies) ، سیاسیات
(Political Science)، نفسیات (Psychology) ، سوشل ورک(Social Work)، سماجیات (Sociology) ، نسائیات
(Women Studies) جیسے کورسز موجود ہیں۔
جامعہ عارفیہ کی عالمیت کی
سند (کم ازکم50% نمبر کے ساتھ) کی بنیاد پر مذکورہ بالا تمام
کورسزمیں داخلہ لیا جاتا ہے۔
جو طلبہ ان کورسز کے علاوہ
وکالت (LLB) کے شعبہ میں جانا چاہتے ہیں یا غیر ملکی
زبان (Foreign Language) میں جانا چاہتے ہیں ان کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے بہت ہی عمدہ موقع فراہم کیا ہے ۔ اس کے لئے
علی گڑھ کے اندر طلبہ مدارس کے لئے قائم برج کورس میں داخلہ لینا ہوگا۔ اس کی یک
سالہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مزید کئی کورسز کے درواجے کھل جاتے ہیں۔ برج کورس (Bridge
Course)، سے فراغت کے بعد طلبہ
فیکلٹی آف آرٹ، فیکلٹی آف سوشل سائنس، فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹیڈیز سے بی اے کر سکتے ہیں اور فیکلٹی آف لو
سے بیچلر کی ڈگری لے سکتے ہیں۔ اس کورس میں داخلہ کے لئے جامعہ عارفیہ
سے عالمیت کی سند ضروری ہے جس میں کم از کم پچاس فیصد (%50) نمبر ہوں۔
داخلہ کا عمل
تمام
کورسز میں داخلہ ٹیسٹ کے ذریعہ داخلہ لیا جاتا ہے۔ طالب علم کو داخلہ ٹیسٹ میں
کامیاب ہونا لازم ہے۔ برج کورس میں داخلہ
ٹیسٹ کے بعد ایک انٹرویو بھی پاس کرنا ہوگا۔
داخلہ
ٹیسٹ میں آنے والے مواد ہر کورس کے لئے الگ الگ ہو نگے۔ مواد کی فہرست ویب سائٹ پرمل
جائے گی اور کتابوں کے لئے اس کتب خانہ کا
رخ کر سکتے ہیں جہاں ایسے داخلہ ٹیسٹ کی کتابیں ملتی ہوں۔
مزید تفصیلات کے لئے علی گڑھ
مسلم یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.amu.ac.in) اور
تازہ پروسپیکٹس سے رجوع کریں یا ہم سے رابطہ کریں۔
Download this article .PDF
Aligarh Muslim University Prospectus 2019-2020.PDF
سجاد حسین ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (علی گڑھ)
About Me
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں